اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے زرمبادلہ 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز  کی کمی  کے بعد  8 ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں ۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  پاکستان  کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زائد کی کمی سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیے

 توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بینکس کیلئے ہدایت نامہ جاری

مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 17جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 74.8کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 8 ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا  ہے ۔ ڈیڑھ کروڑ  ڈالر کے اضافے سے کمرشل بینکوں کے ذخائر5 ارب 97کروڑ27لاکھ ڈالر  کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20 فیصد کم ہوئے ہیں۔ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے  تھے۔

 دوسری جانب  آئی ایم ایف نے بھی رواں ماہ  جون میں زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر