اداکارہ زارا نور عباس نے ٹرولز کو قیمتی مشورہ دیدیا
اداکارہ حرا مانی نے بھی زارا نور عباس کی ہاں میں ہاں ملادی

اداکارہ زارا نور عباس اکثر و بیشتر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے خائف رہتی ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے لگی لپٹی بغیر ٹرولز کو کھری کھری سنادی۔
اداکارہ حرا مانی نے بھی زارا نور عباس کی ہاں میں ہاں ملادی۔
یہ بھی پڑھیے
عروہ حسین اداکاری کے ساتھ ساتھ سُروں کی بھی پکی نکلیں
مہوش حیات نے مس مارول کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
ادکارہ زارا نور عباس نے اپنی ایک بے باک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ان کاگریبان چاک ، زلفیں چہرے پر بکھری ہوئی ہیں اور چہرے پرہلکی سی مسکراہٹ بھی موجود ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں پنجابی،انگریزی اور رومن اردو کا مرکب بناتے ہوئے لکھا کہ وےشوشل میڈیا مائنڈ یو بزنس وے ،یعنی اداکارہ نے ٹرولز کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
اداکارہ حرا مانی اور معروف وی جی ڈینو اداکارہ زارانور عباس کے انداز پر قہقے لگانے پر مجبور ہوگئے جبکہ حرامانی نے تو ساتھی اداکارہ کے خیالات کی تائید بھی کردی۔









