ورون دھون کا نچ پنجابن کیلیے ابرار الحق سے اظہار تشکر
اداکار نے بھارتی پروڈکشن ہاؤس کے اس دعوے کو بھی دہرایا ہے کہ ان کے پاس اس گانے کے حقوق موجودہیں

بھارتی فلم جگ جگ جیو میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے”نچ پنجابن“ کی نقل کرنے پرکھڑے ہونےو الے تنازع کے کئی ہفتے بعد فلم کی کاسٹ میں شامل معروف اداکار ورون دھون نے گانے کے لیے پاکستانی گلوکار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکار نے بھارتی پروڈکشن ہاؤس کے اس دعوے کو بھی دہرایا ہے کہ ان کے پاس اس گانے کے حقوق موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ابرار الحق کا گانا”نچ پنجابن“ چوری کرلیا
اداکارہ زارا نور عباس نے ٹرولز کو قیمتی مشورہ دیدیا
جمعرات کو بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے ابرار الحق کاشکریہ اداکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فلم کی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اصل گانے کے حقوق خرید لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ابرار سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اصل گانا بہت اچھا گایا، یہ حیرت انگیز، شاندار ہے اور ہم نے اسے پسند کیا۔ ہماری میوزک کمپنی نے اس کے حقوق خریدے اور اب ہمارا گانا بہت اچھا چل رہا ہے، اس لیے آپ کا شکریہ۔
گلوکار ابرار الحق کا بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
Pakistani singer #AbrarUlHaq still taking legal action against #KaranJohar for ‘stealing’ his song: ‘It belongs to me and I’ll get it back’@AbrarUlHaqPK @karanjohar #NachPunjaban pic.twitter.com/0cltZggHHv
— GNN (@gnnhdofficial) June 5, 2022
اس سے قبل ابرارالحق نے ٹویٹ کیا تھا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی ہندوستانی فلم کو فروخت نہیں کیا اور ہرجانے کے دعوے کے لیے عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو کاپی گانوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جس کی کاپی کی جا رہی ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔
Stop stealing our songs
.
.@karanjohar @TSeries @DharmaMovies #StopStealingOurSongs pic.twitter.com/6EMJ6rZRlD
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 4, 2022
بعد میں میوزک کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حقوق خریدے اور ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا ہے کہ جب میوزک ریلیز ہوگاتو اس میں تمام واجب الادا کریڈٹ شامل کیے جائیں گے ۔ کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اس نے مووی باکس ریکارڈز لیبل سے حقوق حاصل کیے ہیں جو گانے کے کاپی رائٹس کے مالک ہیں۔









