چین مشکل وقت میں پھر مدد کو آگیا، پاکستان2.3ارب ڈالر موصول

مفتاح اسماعیل نے  چین سے پیسے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2ارب30کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع ہو گئے

پاکستان کو چین کی جانب سے 2.3ارب ڈالر کا قرض مل گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چین سے پیسے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2ارب30کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کے اہم ترین دوست ملک چین نے مشکل  صورتحال میں ساتھ نبھاتے ہوئے  2.3ڈالر کا قرضہ دے دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے  پیسے موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کو اگلے 2 روز میں چین سے 2.3ارب ڈالر ملنے کی امید

وزیرخزانہ نے امید ظاہر کی کہ   ‏چین کی طرف2ارب30کروڑ ڈالر  موصول ہونے کے بعد  زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری  آئے گی ۔

ماہرین معاشیات کے  مطابق یہ قرض زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنائے گا  جس کے  ساتھ ہی بیرونی ادائیگیوں میں  آسانی ہوگی جبکہ  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوگا۔

واضح رہے کہ  وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے 2 روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ  اگلے 48 گھنٹوں میں چین سے 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا تھا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پراتفاق ہوگیا ہے۔ اس ری فنانسنگ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ اتحادی حکومت  کی جانب سے سخت ترین اقدامات کے بعد عالمی مالیاتی ادارہ ابھی تک اسٹاف لیول معاہدے پر راضی نہیں ہوا جس پر حکومت نے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد طلب کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر