کھانے کو خوبصورت انداز میں پیش کرنا فوڈ اسٹائلنگ کہلاتا ہے، شیف مصباح سیانی

مصباح سیانی کا کہنا تھا پاکستان میں فوڈ اسٹائلنگ کا پروفیشن اتنا زیادہ عام نہیں ہے، پاکستان میں شیف کی اکثریت فوڈ اسٹائلنگ کرتی ہے۔

پاکستان کی معروف شیف اور فوڈ اسٹائلسٹ مصباح سیانی کا کہنا ہے کسی بھی فوڈ آئٹم کی پیکنگ پر جو پریزنٹیشن پکچر ہوتی ہے وہ فوڈ اسٹائلنگ کہلاتی ہے، کیونکہ کسی بھی فوڈ کو ہم پہلے آنکھوں سے کھاتے ہیں پھر اس کا ٹیسٹ کرتے ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصباح سیانی کا کہنا تھا جو فوڈ اسٹائلنگ اشتہارات میں ہوئی ہوتی ہے وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتی ، اس کی مثال ایسے لیتے ہیں کہ جیسے ہم پاستا تیار کرتے ہیں اگر ہم اس کو اس حد تک بوآئل جتنی ضرورت ہے تو پھر ہم اس کو اسٹائلنگ سے پیش نہیں کرسکتے کیونکہ ہو بیٹھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور کی جلوت ہما بن گئی اسٹریٹ چلڈرن کا سہارا

پشاور یونیورسٹی کا تین روزہ ادبی میلہ اپنی تمام تر رنگیوں کے ساتھ اختتام پذیر

ایک سوال کے جواب میں مصباح سیانی کا کہنا تھا فوڈ اسٹائلنگ ایک آرٹ ہے ضروری نہیں ہے کہ آپ کو کھانا بھی بنانا آتا ہو۔

مصباح سیانی کا کہنا تھا پاکستان میں فوڈ اسٹائلنگ کا پروفیشن اتنا زیادہ عام نہیں ہے، پاکستان میں شیف کی اکثریت فوڈ اسٹائلنگ کرتی ہے۔

مصباح سیانی نے نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں ۔۔۔۔

متعلقہ تحاریر