بےجوڑ شادیوں کی روایت ، قصور معاشرے کا یا انٹرنیٹ کا

ماہرین نفسیات کہتےہیں مرد اور عورت کے درمیان زیادہ عمر کے فرق سے ہونے والی شادیوں کی ایک وجہ تشدد کا عنصر بھی ہے۔

انٹرنیٹ کے بیجا استعمال نے جہاں نوجوانوں میں بے راہ روی کو فروغ دیا ہے وہیں معاشرے میں بےجوڑ شادیوں کی روایت بھی تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں مرد اور عورت کے درمیان زیادہ عمر کے فرق سے ہونے والی شادیاں آگے چل کر کئی قسم کے مسائل سے دوچار ہو جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں چار شادی شدہ جوڑے بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں ، چاروں جوڑوں میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ "مردوں کی عمریں 50 سال سے زیادہ ہیں جبکہ لڑکیوں کی عمریں 21 سال سے زائد نہیں ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس میں معاشرے کا دوغلاپن عیاں ہوگیا، سید زین رضا

کیا بجٹ منظوری کے بعد مفتاح اسماعیل کی چھٹی پکی ہے؟

تصویر میں دیکھیں تو اوپر والی لائن میں دائیں کی تصویر میں جو جوڑا بیٹھا دکھائی دے رہے ان کی عمروں کے درمیان 42 سال کا فرق ہے۔ 18 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر ہمارے ہمسائے میں رہتے تھے ، بس مجھے ان سے محبت ہو گئی اور ہم نے شادی کرلی۔ میرے شوہر کی عمر 60 سال ہے مجھے بڑی عمر کے مرد اچھے لگتے ہیں۔

بائیں ہاتھ کی تصویر میں جو جوڑا بیٹھا ہے ان کی عمروں کے درمیان 32 سال کا فرق ہے ۔ خاتون کا کہناہے کہ انہوں نے محبت کی شادی کی ہے ، وہ شادی سے قبل اپنے شوہر سے دوائی لینے جاتی تھیں ، اس دوران مجھے ان سے محبت ہو گئی اور میں نے شادی کرلی۔ لڑکی کا کہنا ہے اس کی عمر 20 سال ہے اور انکے شوہر کی 52 سال ہے۔

تیسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی عمر 19 سال اور اس کے شوہر کی عمر 70 سال ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ واک کرنے کے لیے جایا کرتی تھیں بس اسی دوران مجھے محبت ہو گئی اور ہم نے شادی کردی۔ اس جوڑے کی عمروں میں 51 سال کا فرق ہے۔

آخری تصویر دعا زہرہ کیس کی تصویر ہے ، زیر نظر تصویر میں 18 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر 62 سالہ شخص سے شادی کرلی۔ لڑکی کا کہنا ہے میں نے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کی ہے۔ دونوں کی عمروں میں 44 سال کا واضح فرق ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر یہ حقیقت ہے تو بہت ہی بھیانک حقیقت ہے اور اگر یہ افسانہ ہے تو بہت ہی برا افسانہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین نفسیات کہتےہیں مرد اور عورت کے درمیان زیادہ عمر کے فرق سے ہونے والی شادیوں کی ایک وجہ تشدد کا عنصر بھی ہے۔ یہ تشدد کا عنصر گھر سے جنم لیتا ہے کبھی لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے اور کبھی لڑکے کے گھر والوں کی جانب سے۔ لڑکی اور لڑکے کی شادی کے معاملات میں والدین کی مرضی بچوں کو باغی بنا دیتی ہے۔

متعلقہ تحاریر