اداکارہ عشنا شاہ آج کل کن طبی مسائل سے دوچار ہیں؟

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنےٹوئٹ میں خواتین میں عام طور پر پائے جانے والے ایک طبی مسئلے کے حوالے  سے اپنی کیفیات بیان  کی ہیں اور اس  مسئلے سے دوچار خواتین سے ان کی کیفیات کے بارے میں دریافت کیا ہے

اداکارہ عشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں  جن کے کریڈٹ پر کئی کامیاب ڈرامہ سیریلز ہیں۔ان دنوں اداکارہ کچھ طبی مسائل سے دوچار ہیں  جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنےٹوئٹ میں خواتین میں عام طور پر پائے جانے والے ایک طبی مسئلے کے حوالے  سے اپنی کیفیات بیان  کی ہیں اور اس  مسئلے سے دوچار خواتین سے ان کی کیفیات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ کو لنگڑے آم کی تلاش

عشنا شاہ بھی جونی ڈیپ کی حمایت میں سامنے آگئیں

اداکارہ عشنا ان دنوں  پولی سسٹک اووری سنڈروم ( پی سی او ایس)میں مبتلا ہیں۔اس مرض  میں مبتلا خواتین  کے جسم میں انسولین کیخلاف مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جسم انسولین کا استعمال  نہیں کرتا اور نتیجتاً اووری میں سسٹ (گلٹیاں) بن جاتی ہیں جس کے سبب خواتین کو کئی ذہنی و جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ نے بتایا کہ ان کیلیے چیزیں کچھ مشکل ہوگئی ہیں اور وہ کچھ اچھا نہیں کرپارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی اوایس بچے پیدا کرنے والی عمر کی خواتین میں پائی جانے والی ایک عام بیماری ہے جو  ہارمونز کے بگاڑکی وجہ سے جنم لیتی ہیں،اس بیماری  کوخوراک اور معمولات زندگی میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ مختلف دواؤں کے ذریعے قابو کیا جاسکتا ہے،ا گر اس مسئلے کا علاج نہ کیا جائےتو ہارمونز کا یہ بگاڑ خواتین میں  بلند فشار خون،ٹائپ 2 ذیابیطس،امراض قلب اور اینڈومٹیریل کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔

متعلقہ تحاریر