پٹرول مہنگا ہونے سے استعمال 20 فیصدکم ہوگیا

ملک میں پٹرول کا یومیہ استعمال 25 ہزار ٹن سے کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گیا، درآمدی بل بھی کم ہونے کا امکان

ملک میں پٹرول مہنگا ہونے کے باعث اس کے استعمال میں بڑی کمی ہوئی ہےکی کھپت میں بڑی کمی ہوئی ہے جس سے درآمدی بل کم ہونےکا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آئل کمپنیوں کا کہنا ہے  پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ملک میں پٹرول کا یومیہ استعمال 25 ہزار ٹن سے کم ہوکر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، کیا پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی آئے گی؟

پٹرول کی بڑھتی قیمت: 62فیصد پاکستانیوں نے لیگی حکومت کے جواز مسترد کردیے

آئل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ 16 جون کے بعد سے ڈیزل اور  پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی ہوئی ہے۔

آئل کمپنیوں کے مطابق  یہی رجحان برقرار رہا تو تیل کی درآمدات میں بھی کمی ہوگی جس سے درآمدی بل کم ہونےکا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر