گلوکار علی ظفر کی مداحوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید

آپ کے  والدین جب تک زندہ ہیں ان کے ساتھ زیاد ہ سے زیادہ وقت بتائیں۔کسی بھی صورت والدین کو غلط اور خود صحیح ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں،گلوکار

گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید کردی۔علی ظفر نے والدین کے حوالے سے 9نکاتی ہدایت نامہ بھی جاری کردیا۔

علی ظفر نے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کردہ تحریر میں لکھا ہے کہ آپ کے  والدین جب تک زندہ ہیں ان کے ساتھ زیاد ہ سے زیادہ وقت بتائیں۔کسی بھی صورت والدین کو غلط اور خود صحیح ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔

یہ بھی  پڑھیے

گلوکار علی ظفر کا سیاسی لیڈرشپ کو مالی قربانی کا مشورہ

اداکارہ عشنا شاہ آج کل کن طبی مسائل سے دوچار ہیں؟

علی ظفر نے مزید لکھا کہ اپنے والدین کو یہ احساس کبھی نہ ہونے دیں کہ وہ بے مقصد ہیں، ان کے ساتھ گزرے ہوئے ہر لمحے ان کا خیال رکھیں۔ کبھی والدین سے بحث نہ کریں ہاں صحت مند مباحثہ ہوسکتا ہے اور پرمزاح گفتگو زیادہ بہتر ہے۔

گلوکار و اداکار نے مزید لکھا کہ اگر آپ ان کی کسی بات سے متفق نہیں ہیں تو بھی انہیں پوری سنجیدگی سے سنیں، بسا اوقات  انہیں صرف کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر آپ کی غلطی نہ بھی ہوتو بھی ان سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے والدین سے جسمانی لگاؤ کا اظہار کرتے رہا کریں ، انہیں وقتاً فوقتاً گلیں لگائیں، ان کے پیروں اور کاندھوں کی مالش کریں، ان کے قدموں میں بیٹھیں۔

آخر میں علی طفر نے لکھا کہ اگر یہ سب کرنا مشکل لگ رہا ہے تو اس وقت کو یاد کریں جب آپ تنگ کرنے والے بچے تھے اور کسی بات کی سمجھ نہیں رکھتے تھے لیکن وہ آپ کی ہر بات کو سمجھتے تھے اور صبر کا مظاہرہ کرتے تھے۔

متعلقہ تحاریر