بائیکیا سرمایہ کاروں سے ایک کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب

بائیکیا ان برانڈز میں سے ایک ہے جو اس قدر مقبول ہو گئی ہے کہ لوگ اس سے پروڈکٹ کی شناخت کرنا شروع کر دیتے ہیں، فصیح منگی

پاکستانی رائیڈ شیئرنگ اور ڈیلیوری سٹارٹ اپ بائیکیا نے ملک میں آن لائن خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپنے موجودہ سرمایہ کاروں سےایک کروڑ ڈالر اکٹھے کرلیے ۔

بلومبرگ کے مطابق بائیکانے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی خدمات کو بڑھانے کے لیے فنڈز کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں خوراک اور ای کامرس کی ترسیل کے ساتھ ساتھ کیش پک اپ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شیزان بیکرز اور ریسٹورنٹ کو ایمان ثابت کرنے کیلیے اشتہار چھاپنا پڑگیا

پٹرول مہنگا ہونے سے استعمال 20 فیصدکم ہوگیا

کمپنی کے سرمایہ کاروں میں  پورسس وینچرز، ایم ای وی پی،سرمایہ کار،تھڑوس اور اتھاکا کیپیٹل شامل ہیں۔

پاکستان میں بلومبرگ کے بیورو چیف فصیح منگی کہتے ہیں Xerox کی طرح بائیکیا ان برانڈز میں سے ایک ہے جو اس قدر مقبول ہو گئی ہے کہ لوگ اس سے پروڈکٹ کی شناخت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر