نبیل قریشی کی حکومت کے بڑے ریلیف پر فلم انڈسٹری کو مبارکباد
بالآخر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ ملنے پر فلمسازوں، سنیما مالکان اور تقسیم کاروں سمیت پوری فلمی برادری کو مبارکباد، فلمساز

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے مالی سال 23-2022 کے وفاقی بجٹ میں اتحادی حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دیے جانے پر پوری فلم انڈسٹری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری کےبعد فلمساز نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات لیگی حکومت کے اقدامات کے گن کیوں گانے لگیں؟
ٹک ٹاکرز فلم قائد اعظم زندہ باد کے کس ڈائیلاگ کے جنون میں مبتلا؟
نبیل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بالآخر ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ ملنے پر فلمسازوں، سنیما مالکان اور تقسیم کاروں سمیت پوری فلمی برادری کو مبارکباد۔
Congratulations to whole film fraternity, filmmakers, exhibitors, distributors ! For getting the 8% WhTAX wave off, finally!
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) June 29, 2022
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں فلم کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ فلم سازوں کو 5 سال کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 8 فیصد چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔
Mehwish Hayatt is excited about the future and thankful to the government after packages for film industry are announced pic.twitter.com/2Xs4V6faU3
— PML(N) (@pmln_org) June 11, 2022
اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے بھی لیگی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی تھی۔ مہوش حیات نے کہا تھا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے، ہم سب فنکار بہت عرصے سے اس مقصد کیلیے بات کررہے تھے،ا س حوالے سے کام کرنا چاہ رہے تھے، بہت سے اجلاس اور مذاکرے ہورہے تھے ، بالآخر ہمیں وہ درجہ مل رہا ہے جس کے ہم حق دار ہیں۔









