33 کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ، چیف سلیکٹر کا معاہدے کی رقم بتانے سے انکار

کس کھلاڑی کو کتنی رقم مل رہی ہے؟ صحافی کا سوال ،،، یہ پرسنل سوال ہے اس کو جواب نہیں دیا جاسکتا، محمد ویسم کو جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز 30 جون کو 2022-23 کے سیزن کے لیے مردوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں ریڈ اور وائٹ بال کے علیحدہ معاہدوں کو متعارف کرایا گیا ہے، تاہم  بورڈ کے چیف سلیکٹر نے یہ نہیں بتایا کہ کیٹیگری اے سے گیٹگری ڈی میں رکھے گئے کھلاڑیوں کو کتنی رقم ملے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، اوپنر امام الحق اور فاسٹ باؤلر جوڑی شاہین آفریدی اور حسن علی ریڈ اور وائٹ بال دونوں کے معاہدے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اسٹار اعصام الحق کا ومبلڈن ڈبلز میں کامیاب آغاز

کون سا شو دیکھ کر رمیز راجہ کا دل اسکرین توڑنے کو چاہتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کے اہم کھلاڑی اظہر علی کو ریڈ بال کیٹیگری اے میں ترقی دی گئی جبکہ عبداللہ شفیق اور نسیم شاہ کو پہلی بار کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے جبکہ سعود شکیل کو ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد گزشتہ سال کی 20 سے بڑھا کر اس سال 33 کردی ہے۔ خصوصی وائٹ بال کنٹریکٹ لسٹ میں فخر زمان اور شاداب خان کو کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا فہیم اشرف اور محمد حسنین کو بالترتیب بی اور سی کیٹیگری میں تھے۔ جب کہ تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ کو کیٹیگری بی سے ڈی (ریڈ بال) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد، جو آخری بار جنوری 2019 میں ٹیسٹ میچ میں شامل ہوئے تھے، کو ریڈ بال کے معاہدوں کی کیٹیگری ڈی میں رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا ایمرجنگ کیٹیگری کی فہرست میں آل راؤنڈر قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے ، جنہوں نے اس سال کے ICC U19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کی۔ شاہنواز دہانی اور عثمان قادر کو اس سال ایمرجنگ پلیئرز کنٹریکٹ سے کیٹیگری ڈی میں ترقی دی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیٹیگری اے سے ڈی تک کے جتنے بھی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے رہے انہیں کتنی رقم ملے گی۔

اس پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا یہ تو پرسنل سوال کا اس کو دینا ممکن نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر کے جواب پر احتجاج کرتے ہوئے صحافی نے کہا اگر آپ نے سوالات کے جوابات نہیں دینے تو میں آپ سے سوال بھی نہیں کروں گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا معاہدہ یکم جولائی بروز جمعہ سے نافذ العمل ہوگا۔

سرخ اور سفید گیند کے معاہدے:

کیٹیگری اے – بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی

کیٹیگری بی (ریڈ بال) اور کیٹیگری سی (وائٹ بال) – حسن علی

کیٹیگری سی (ریڈ بال) اور کیٹیگری بی (وائٹ بال) – امام الحق

ریڈ بال کے معاہدے:

کیٹیگری اے – اظہر علی

کیٹیگری بی – فواد عالم

کیٹیگری سی – عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی

کیٹیگری ڈی: عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ

وائٹ بال کے معاہدے:

کیٹیگری اے – فخر زمان اور شاداب خان

کیٹیگری بی – حارث رؤف

کیٹیگری سی – محمد نواز

کیٹیگری ڈی – آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز ڈہانی، عثمان قادر اور زاہد محمود

ایمرجنگ کیٹیگری کے معاہدے:

علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا۔

متعلقہ تحاریر