پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 818 کورونا کیسز رپورٹ، 4 اموات

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چار مزید اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 399 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید چار افراد موت کے منہ چلے گئے ، ملک میں کورونا سے متاثرہ تصدیق شدہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 37 ہزار 297 ہو گئی ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 399 ہوگئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کم از کم 818 افراد میں کووِڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری، ماسک پہننا لازم قرار

کرونا کیسز میں اضافہ،حکومت کااین سی او سی کی مکمل بحالی کافیصلہ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 818 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس طرح ملک بھر میں کووڈ 19 کی شرح تناسب 4.47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کو "مکمل طور پر فعال” کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑھتے ہوئے کوویڈ 19 کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر