دیپک پروانی نے شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کا فرق بتادیا

ایک ملک دو معیشتیں،  شوکت ترین کے دور میں 6 فیصد ترقی کی مثبت رفتاراور  مفتاح اسماعیل نے   پورے ملک کو مُفتہ بنا دیا ہے، فیشن ڈیزائنر

ملک میں جاری مہنگائی اور معاشی بدحالی نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ خواص کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔یہی وجہ کے شوبز شخصیات بھی مہنگائی اور معاشی بدحالی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر  معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کھل  کر اسے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

معروف فیشن ڈیزائنر بھی مہنگائی سے پریشان ہوگئے

ماہرہ خان کس ٹوئٹر اور کس دور کو مس کررہی ہیں؟

دیپک پروانی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اور موجودہ وزرائے خزانہ شوکت ترین اور مفتاح اسماعیل کا موازنہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ملک دو معیشتیں،  شوکت ترین کے دور میں 6 فیصد ترقی کی مثبت رفتاراور  مفتاح اسماعیل نے   پورے ملک کو مُفتہ بنا دیا ہے۔

دیپک پروانی نے گزشتہ روز بھی ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں شریک سیاسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس سے قبل  معروف فیشن ڈیزائنر نے  ملک میں مہنگائی کا موازنہ اشیائے ضروریہ کی پرانی قیمتوں سے کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر