عید پر 5 دن کی چھٹی، موجیں، جمعہ سے منگل تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 دن کی تعطیلات سے دفتر بند رہیں گے اور اس طرح ایندھن کی بچت کرنے میں آسانی ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق 8 جولائی سے 12 جولائی تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی.

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کورونا سے مزید دو اموات اور 650 نئے کیسز رپورٹ

تمام تر شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز ندارد

اس فیصلے سے سرکاری اور نجی شعبہ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا یہ کہنا ہے کہ عیدالاضحی میں قربانی کے بعد دعوتیں اڑنے میں مزہ آئے گا۔

Holidays on the occasion of Eid-ul-Adha

اس سے قبل، یہ اطلاعات تھیں کہ حکومت عید پر صرف تین چھٹیوں کا اعلان کرنے والی ہے، جس سے سرکاری ملازمین کی لہر دوڑ گئی تھی ، جو کئی سالوں سے عید کے موقع پر معمول کے مطابق ہفتے بھر کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عید کی تعطیلات کے دوران، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اکثر ویران نظر آتا ہے کیونکہ بیرون شہر سے آئے لوگوں اور ملازمین عید منانے کے لیے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

نیوز 360 سے بات چیت میں معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ 5 دن کی تعطیلات سے دفتر بند رہیں گے اور اس طرح ایندھن کی بچت کرنے میں آسانی ہوگی تاہم کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے سے ایف بھی آر کی روزانہ کی ٹیکس آمدن متاثر ہوسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر