بےروگاری سے تنگ نوجوان کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت اسپتال منتقل
ورثاء کا کہنا ہے الطاف شر کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ کافی عرصے سے بےروزگار تھا۔
سکھر: مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ آکر ایک اور نوجوان کی خودکشی کی کوشش، خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی خودکشی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور: حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کا کانسٹیبل بیٹا گرفتار، 12 کلو گرام ہیروئن برآمد
پنوعاقل کے قریب ایل پی جی گیس کی ٹنکی میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق
گذشتہ شب روہڑی کے علاقے اچھی کھبی کے رہائشی الطاف شر نے مہنگائی اور بےروزگاری سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں الطاف شر کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔
متاثرہ شخص کو انتہائی تشویش ناک حالت میں روہڑی کے تعلقہ اسپتال منتقل منتقل کیا گیا تاہم روہڑی تعلقہ اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے سبب متاثرہ شخص کو سکھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔
ورثاء کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے الطاف شر کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور الطاف شر گزشتہ کافی عرصہ سے بے روزگار تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی نیو پنڈ بدرالدین کالونی کے رہائشی پچیس سالہ نوجوان نعمان نے بھی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر گلے می پھندا ڈال کر کے خودکشی کی تھی۔