سکھر میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کردیا
نان بائیوں نے 4 جولائی 2022 سے سادہ نان 20، فرمائشی چپاتی 15، سادہ چپاتی 13روپے مقرر کئے ہیں

ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی سے پریشان نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ آل سکھر ہوٹل اینڈ شیر مال ایسوسی ایشن نے 4جولائی 2022سے نان ، روٹی، چپاتی کی قیمتوں میں میں اضافہ کر دیاگیا ہے ۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر سکھر کے نان بائیوں نے بھی روٹی کے ریٹ بڑھا دیئے۔ آل سکھر ہوٹل اینڈ شیر مال ایسوسی ایشن نے 4جولائی 2022 سےنان، روٹی، چپاتی کی قیمتیں بڑھادیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہوسکی
سکھر کے نان بائیوں نے بھی روٹیوں کے ریٹ میں انتظامیہ کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے اپنی مرضی کے نئے ریٹ مقرر کر کے تمام نان بائیوں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
آل سکھرہوٹل اینڈ شیر مال ایسوسی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 4 جولائی 2022سے سادہ نان 20روپے ، فرمائشی چپاتی 15روپے،سادہ چپاتی 13روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
آل سکھرہوٹل اینڈ شیرمال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے سمیت تمام اشیاء مہنگی ہوگئیں ہیں جس کے باعث قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب اہلیان سکھر نے روٹیوں کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ۔ شہریوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ، پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔









