کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کا بالی ووڈ باکس آفس پر راج ، رپورٹ 2022
2022 کی چھ ماہ کی رپورٹ کے مطابق وبائی مرض کے بعد کچھ نئی فلمیں باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کررہی ہیں ، کے جی ایف ٹو ہندی ورژن نے 434.70 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔
کووڈ 19 کے پھیلنے کے بعد انڈین سنیما انڈسٹری کا کاروبار تقریباً ٹھپ ہو گیا تھا اور یہ سوچا جانے لگا تھا کہ سنیما جلد "او ٹی ٹی” پلیٹ فارم میں بدل جائیں گے ، تاہم 2022 کے پہلے چھ کے ماہ کے دوران کچھ نئی فلموں نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جس سے فلم انڈسٹری ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔
فروری 2022 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے شروع ہونے والی، کشمیر فائلز، بھول بھولیا 2، اور RRR اور KGF چیپٹر 2 کے ہندی ورژن جیسی فلمیں لوگوں کو بڑی تعداد میں تھیٹروں میں واپس لانے میں کامیاب رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“میں میشا شفیع کا کون ساگیت شامل ہے؟
فیصل قریشی نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلیے حکومت کو کیا مشورہ دیدیا؟
جہاں وویک اگنی ہوتری کی فلم "دی کشمیر فائلز” نے 252.90 کروڑ روپے کا بزنس کیا، وہیں کارتک آریان کی ڈائریکشن والی فلم "بھول بھولیاں 2” نے ٹکٹ کاؤنٹر پر 184.32 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے 129.10 کروڑ روپے اور RRR کے ہندی ورژن نے 274.31 کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ، جبکہ کے جی ایف ٹو ہندی ورژن نے 434.70 کروڑ روپے کے مجموعہ کے ساتھ ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر گریش جوہر کا کہنا ہے کہ "کورونا وبا سے قبل ہم سال کی پہلی ششماہی میں باکس آفس پر تقریباً 2300 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرتے تھے۔ اب، ہم نے تقریباً 2000 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ہم تھوڑا سا پیچھے ضرور ہیں لیکن ہم اس سطح تک جلد پہنچ جائیں گے ، وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر آنے میں مزید چند ماہ لگیں گے۔
فلم کے نمائش کنندہ اکشے راٹھی نے بتایا ہے کہ انہوں نے 2022 کی پہلی ششماہی میں باکس آفس کے کل مجموعہ میں سے اب تک "1000” کروڑ روپے صرف RRR اور KGF باب 2 کے ہندی ورژن سے کمائی ہیں۔