پاکستان میں کورونا وائرس کے 805 نئے کیسز رپورٹ
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی سے متاثرہ ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ، جب کہ تصدیق شدہ مثبت کیسز کی تعداد 15 لاکھ 40 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30,404 ہو گئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کم از کم 805 افراد میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت ختم کردی
کورونا وائرس امریکا کی بائیو لیب میں تیار کیاگیا، پروفیسر جیفری کا دعویٰ
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 150 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح تناسب 4.69 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 06 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 17,150
Positive Cases: 805
Positivity %: 4.69%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 168— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 6, 2022
دوسری جانب این سی او سی نے عیدالاضحیٰ پر مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر نماز کے اجتماعات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
این سی او سی کے نئے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
این سی او سی کے مطابق ایک مسجد میں نماز عید کے ایک کی بجائے تین اجتماعات کیے جائیں تاکہ رش کم اور کورونا وائرس کے اٹیک کا خطرہ بھی کم ہو۔
این سی او سی کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے رہنما اصولوں میں علمائے کرام سے بھی عید کی نماز کے خطبوں کو مختصر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کی تلقین کریں اور انہیں مشورہ دیں کہ وہ کورونا وائرس جیسی علامات کی صورت میں نماز کے اجتماعات میں شرکت نہ کریں۔









