عمران خان کی نیب قوانین کے خلاف درخواست پراعتراضات مسترد، سماعت کیلئے منظورکرلی گئی

جسٹس اعجازالاحسن نے عمران خان کی نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرکے سماعت کیلئے منظورکرلی

سپریم کورٹ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو مسترد کر تے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب قوانین میں حالیہ ترمیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شیریں مزاری کا عمران خان کے فون ٹیپ کرنےکا الزام، بشریٰ بی بی لیک آڈیو اصلی ہونے کاامکان

انہوں نے ہدایت کی کہ عمران خان کو پٹیشن کو نمبر دیں اوراسے باقاعدہ سماعت کے لیے بینچ کے سامنے طے کریں۔ عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث جج کے روبرو پیش ہوئے۔

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔

 پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ  درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے چیمبر اپیل منظورکرلی اور رجسٹرار اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں رجسٹراراعتراضات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر