پی ٹی وی کی اینکر زریاب راجپوت سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئیں؟
پی ٹی وی کی انتظامیہ نےبہترین کاکردگی کی بنیاد پر 12جون کومعاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کی اور پھر بغیر نوٹس کے نوکری سے نکال دیا، اوپر کے احکامات کو وجہ بتایا گیا ہے،زریاب راجپوت

پاکستان ٹیلی وژن( پی ٹی وی ) کے مارننگ شو کی میزبان زریاب راجپوت مبینہ طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بن گئیں۔
پی ٹی وی کی انتظامیہ گزشتہ ماہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر زریاب راجپوت کے معاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کے فوری بعد بغیر وجہ بتائے نوکری سے نکال دیا۔زریاب راجپوت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر مصطفیٰ نواز کی صحافیوں کیخلاف کارروائیوں پر سویلینز کو کلین چٹ
چار سدہ میں صحافی افتخار احمد کا قتل، پی ایف یو جے کی شدید مذمت
میڈیا اسپرنگ پی کے کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئرکردہ معلومات کے مطابق زریاب راجپوت کا کہنا ہے کہ 12 جون کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ان کے معاہدے میں ڈیڑھ سال کی توسیع کی گئی تھی اور پھر ایک ماہ کا نوٹس دیے بغیر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔
My contract was extended by PTV on the bases of my ‘excellent performance and then it was terminated without giving me a month’s notice: @BXaryab on being the target of political victimization at PTV News.
More ➡️ https://t.co/2lZGSuYAxB pic.twitter.com/05Ns5IK1Uk
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) July 8, 2022
انہوں نے کہاکہ مجھے کسی ڈیپارٹمنٹ ہیڈ اور ایچ آر نے وجہ نہیں بتائی بس کہا گیا اوپر سے احکامات ہیں جبکہ میرے معاہدے میں لکھا ہے کہ مجھے ایک مہینہ پہلے مطلع کیا جانا تھا۔
زباں بندی کروں میں کس لئے تذلیل کے ڈر سے
میں گھر میں قید ہوجاؤں تری تحویل کے ڈر سےاجالے کی حکومت تو سدا بے خوف رہتی ہے
اندھیرا منہ چھپاتا ہے کسی قندیل کے ڈر سے
تمھارے دل کے چور نے تمھیں خاموش رکھا ہے
سبھی چُپ چاپ بیٹھے ہیں کسی تفصیل کے ڈر سے#میں_بھی_عمران__ریاض_ہوں
Left PTV pic.twitter.com/YSDGqxxD9E
— Xaryab Rajput (@BXaryab) July 7, 2022
زریات راجپوت کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر نوکری سے نکالا گیا ہے تاہم انہوں نے 6 جولائی کو اپنے ٹوئٹ میں گرفتار اینکرپرسن عمران ریاض کے حق میں کچھ اشعار تحریر کیے تھے اور ساتھ میں پی ٹی وی چھوڑنے کا بتایا تھا۔
زریاب کو نوکری سے نکالنا بنتا تھا وہ کام PTVمیں کر رہیں تھیں جبکہ انکے 2ٹویٹ فواد چوہدری نے لائق کر دیئے اب سوچیئے تو یہ کتنا سنگین جرم ویسے تو ان پہ ژوب یا سندھ کے مورو تھانہ میں غداری کی FIRدرج ہونی چاہیئے تھی صرف نوکری سے نکالنا کافی نہیں تھا حکومت کو اس پہ دوبارہ سوچنا چاہیئے
— Usman Saeed Basra (@usmansaeedbasra) July 7, 2022
زریاب راجپوت نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حکومت سوچتی نہیں ہے،بس سیدھا وار کرتی ہے،مجھے خوشی ہے کہ فواد چوہدری وزارت کے دوران میں نے یہ ادارہ جوائن کیااور اپنی ایک پہچان بنائی۔
انہوں نے لکھا کہ موجودہ حکومت ایسے ہی انتقامی کاروائیاں کرتی رہی تو بس پھر پریس کانفرنسز ہی دکھاتا رہ جائیگا اور اپنی ساکھ کھو بیٹھے گا۔
کیاصرف مریم نواز صاحبہ ہی قوم کی بیٹی ہیں؟ باقی بیٹیاں سوتیلی ہیں کہ کب چاہیں انکے حقوق چھین لیے جاہئیں ؟ https://t.co/QPo9Sn32jc
— Xaryab Rajput (@BXaryab) July 8, 2022
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زریاب راجپوت لکھا کہ کیاصرف مریم نواز صاحبہ ہی قوم کی بیٹی ہیں؟ باقی بیٹیاں سوتیلی ہیں کہ کب چاہیں انکے حقوق چھین لیے جاہئیں ؟
Why was @BXaryab fired from PTV without following due process? @Marriyum_A https://t.co/j8Nxi5KViB
— Absa Komal (@AbsaKomal) July 8, 2022
Firing a female anchor without following due process is horrific & must be investigated. We need to grow up from targeting ppl merely for having diff political opinion. I request @kashmalamna & @Marriyum_A to look into it. This practice def doesn’t look good on @PTVNewsOfficial https://t.co/96dgqE1Y1e
— Ayesha Khalid (@AyeshDibs) July 8, 2022
دریں اثنا سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کی جانب سے زریاب راجپوت کی پی ٹی وی سے برطرفی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے،اینکرپرسن اجمل جامی،ابصا کومل،وجیہہ ثانی، عائشہ خالد اور دیگر نے زریاب راجپوت کی پی ٹی وی سے برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پی ٹی وی کی اینکر ۔ زریاب راجپوت بتارہی ہیں کہ انھیں ان کے کسی ٹویٹ کی بنیاد سرکاری ٹی وی سے ملازمت کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے نکال دیا گیا ہے۔
یہ کیا آمریتوں کا سا رنگ ڈھنگ دکھا رہی ہے مخلوط حکومت۔۔ آپ نے بھی وہی کرنا ہے جو پچھلی حکومت نے کیا؟؟
افسوس کا مقام ہے@BXaryab— Wajih Sani (@wajih_sani) July 8, 2022
جیوز نیوز کے اینکر وجیہہ ثانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی وی کی اینکر زریاب راجپوت بتارہی ہیں کہ انہیں ان کے کسی ٹوئٹ کی بنیاد سرکاری ٹی وی سے ملازمت کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے نکال دیا گیا ہے۔ یہ کیا آمریتوں کا سا رنگ ڈھنگ دکھا رہی ہے مخلوط حکومت۔ آپ نے بھی وہی کرنا ہے جو پچھلی حکومت نے کیا؟؟ افسوس کا مقام ہے۔









