حکومت کی چیف الیکشن کمشنر پر مہربانیاں، رباب سکندر کسٹمز میں اعلیٰ عہدے پر تعینات
وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ رباب سکندر کو چیف کلیکٹر کسٹمزاپریزمنٹ تعینات کر دیا گیا

وفاقی حکومت کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر مہربانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمیشن کی اہلیہ کو پاکستان کسٹمز میں اہم عہدے سے نواز دیا ہے ۔
وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ رباب سکندر کو چیف کلیکٹر کسٹمزاپریزمنٹ تعینات کردیا گیا۔ رباب سکندر ڈی جی آئی پی آرانفورسمنٹ تھیں ۔
یہ بھی پڑھیے
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کی ممنونہ فنڈنگ کو خطرناک رنگ دے دیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی اہلیہ رباب سکندر کو چیف کلیکٹر کسٹمزاپریزمنٹ تعنیات کرنے پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو ایک ایسا عہدہ دے کر نوازا گیا ہے جس میں بہت پیسہ کمایا جاسکتا ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کو چیف کلیکٹر کسٹمز تعینات کرنے پر سخت تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر امپورٹڈ حکومت کی مہربانیاں جاری ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی دیکھتے رہیں چیف الیکشن کمشنرنےابھی پورےخاندان کوکہیں نہ کہیں لگانا ہے۔چیف الیکشن کمشنرکا کردارسب کو معلوم ہے۔ میں حیران ہوں حکومت میں کوئی شرم اور حیا نہیں۔شرم آتی ہے ہم کس قسم کی سوسائٹی اور نظام میں رہ رہے ہیں اس امپورٹڈ حکومت نے ہر ادارے کا بھرم خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے اقدامات سے ہمارے بہتر اداروں کی ریٹنگ بھی گرے گی۔چیف الیکشن کمشنر اپنا بھی اور ادارے کا بھی مذاق اڑ وا رہے ہیں ان کے ایسےاقدامات کی وجہ سے ہی لوگوں کا اداروں پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔









