ماہرہ خان اور فہدمصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد نمائش کیلیے پیش

اداکار فہد مصطفیٰ نے دبئی میں فلم کی تشہیرکیلیے کی گئی سرگرمیوں اور پریمیئر کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردیں۔

نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم  قائد اعظم زندہ باد گزشتہ روز سنیما گھروں  میں ریلیز کردی گئی ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے سنیماگھروں میں فلم کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے دبئی میں فلم کی تشہیرکیلیے کی گئی سرگرمیوں اور پریمیئر کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائداعظم زندہ باد کا پریمیئر

فلم لفنگے کو صرف بالغان کیلیے نمائش کی اجازت مل گئی

وڈیو میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو  امارات سب سے بڑے اشاعتی ادارے خلیج ٹائمز کے دفتر کا دورہ کرتے اور وہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

پریس کانفرنس میں شریک ایک صحافی نے فلم کے  ٹیزر کو اب تک کا سب سے بہترین ٹیزر قرار دیا۔ وڈیو  میں  ماہرہ خان،فہد مصطفیٰ، فضا علی مرزا اور نبیل قریشی کو فلم کے پریمیئر میں شرکت کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہدایت کار نبیل قریشی اور فلم ساز فضا علی مرزا کی پیشکش فلم قائد اعظم زندہ باد کو2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کرونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہونے کے بعد عید الاضحیٰ کی مناسبت سے گزشتہ روز نمائش کیلیے پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر