اداکار فہد مصطفیٰ کی روایت کے برخلاف پریمیئر میں فیملی کے ہمراہ شرکت

مداحوں کی جانب سے فہد مصطفیٰ کے جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ صارفین نے فہد مصطفیٰ اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے

اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم کے پریمیئر میں فیملی کو نہ لانے کی روایت توڑتے ہوئے اپنی نئی فلم قائد اعظم زندہ بادکے پریمیئر میں اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ شرکت کی۔

مداحوں کی جانب سے فہد مصطفیٰ کے جرات مندانہ اقدام کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ صارفین نے فہد مصطفیٰ اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا

لندن نہیں جاؤں گا اور قائداعظم زندہ باد فلمی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

واضح رہے کہ دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں روایت رہی ہے کہ ہیرو اور ہیروئنز  اپنی فلموں کے پریمیئر میں اپنے لائف پارٹنرز کے بجائے اپنے ساتھی اداکار یا اداکاراؤں کے ساتھ شرکت کرتے ہیں تاہم فہد مصطفیٰ نے یہ روایت توڑ کر اچھی مثال قائم کی ہے۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ بعد گزشتہ ہفتے عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اور اچھا بزنس کررہی ہے تاہم ایک فلمی ناقد نے فلم کو بالی ووڈ فلم سنگھم کا چربہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر