سابق پاکستانی سفیر شفاعت شاہ کا سٹیزن پورٹل کے کام نہ کرنے کا شکوہ
سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بار آن لائن عوامی شکایات کے اندراج کے لیے سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا

اردن میں پاکستان کے سابق سفیرشفاعت شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اچھا اقدام تھا تاہم موجودہ حکومت میں اسے جان بوجھ کرعضو معطل بنا دیا ہے ۔
اردن میں پاکستان کے سابق سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت شاہ نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان سٹیزن پورٹل پر پیش آنے والے مسائل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
کنول شوزب کا صحافی رضوان رضی کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع
شفاعت شاہ نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل جوکہ مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اچھا اقدام تھا تاہم موجودہ حکومت نے جان بوجھ کر اسے عضو معطل بنادیا گیا ہے ۔
Pakistan Citizen Portal which was a useful means to address issues related to inefficient & indifferent behaviour of various Govt departments to PM Sectt & e Punjab deliberately made in effective . Made 20 attempts to log into both but unsuccessful.Another failure of governance ! pic.twitter.com/i0HwoVCy6i
— SHAFAAT SHAH (@INFANTRY28) July 14, 2022
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت شاہ کا کہنا تھا کہ 20 مرتبہ کوشش کرنے کے با وجود پاکستان سٹیزن پورٹل اور پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن ایپ کام نہیں کررہی ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے28 اکتوبر 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بار آن لائن عوامی شکایات کے اندراج کے لیے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔
عمران خان نے وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے تحت پاکستان سٹیزن پورٹل کا متعارف کیا تھا جس کا مقصد عوامی شکایات کو براہ راست وزیراعظم آفس تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے ایک میکنزم تشکیل دیا گیا۔
سٹیزن پورٹل کی وجہ سے شکایات کے ازالے کے باعث بھرپور عوامی پذیرائی حاصل رہی ہے اور یہ منصوبہ گزشتہ حکومت کے چند نمایاں منصوبوں میں سے ایک ہے۔









