پیٹرولیم مصنوعات کے بعد پی آئی اے اور ریلوے کے کرایوں میں کمی
حکومت نے پاکستانی عوام کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے پی آئی اے اور ریلوے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں اور ریلوے ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں گاڑیوں کی فروخت بلندترین سطح پر پہنچ گئی
ایس ای سی پی کا انشورنس کمپنیوں کے ای ٹی ایف کی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان ریلویز کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کا اطلاق ان شاء اللہ 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔