جونی ڈیپ مقدمہ جیتنے کےبعد میوزک البم کے ذریعے زندگی ٹریک پر لے آئے
سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ جیتنے والے ہالی ووڈ کے سینئراداکار نے جمعے کو انگلش راکر جیف بیک کے ساتھ ایک البم جاری کیا۔

انتہائی مشہورو متنازع ہتک عزت کے مقدمے میں کامیابی کےبعد ہالی ووڈ کے نامور اداکار جونی ڈیپ کا تخلیقی کیریئر دوبارہ ٹریک پر آگیا۔
سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ جیتنے والے ہالی ووڈ کے سینئراداکار نے جمعے کو انگلش راکر جیف بیک کے ساتھ ایک البم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیے
جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا
مقدمہ جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کے پرفیوم کی فروخت میں اضافہ
13 گانوں پر مشتمل البم” 18 “میں جانی ڈیپ گاتے اور گٹار بجاتے نظر آرہے ہیں تاہم اب تک اس البم کے بارے میں تنقیدی آرا ہی سامنے آئی ہیں۔
اس البم کے یارڈ برڈ کے 78 سالہ سابق ممبربیک کے ذخیرے میں نمایاں ہونے کا امکان نہیں ہے۔اس البم میں مارون گی کے”واٹز گونگ آن“ اور جان لینن کےگانے”آئسولیشن“ کے ساتھ ساتھ ویلویٹ انڈر گراؤنڈ کے کلاسک گیت”وینس ان فرس“کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ڈیپ اور اس کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان مبینہ گھریلوتشدد کے مقدمے کو دیکھتے ہوئےالبم میں ایزا پسندانہ گانے کو شامل کچھ لوگوں کو عجیب لگ سکتا ہے۔البم میں 59 سال جونی ڈیپ کے لکھے ہوئے دو گانے بھی شامل ہیں۔









