رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی شرح میں 20 فیصد کمی ہوئی
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں وہ ایک اندازہ ہے اور یہ حتمی نہیں ہیں۔
عیدالاضحی لائی 500 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ، تاہم مہنگائی نے قربانی 20 فیصد کم کردی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔
عیدالاضحی جہاں مذہبی فریضہ ہے، وہیں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی سبب ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے ایک اندازے پر رپورٹ مرتب کی ہے اور اس رپورٹ کے مطابق حالیہ عید الاضحی میں 500 ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید الاضحی پر 325 ارب روپے کے جانور ذبح کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
قرضوں کے تمام ریکارڈ عمران خان نے توڑے ، مفتاح اسماعیل
حکومت ایل این جی بحران سے نمٹنے سے لاعلم ہے، رپورٹ
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحی پر ساڑھے ارب چار روپے سے زائد کی کھالوں کا کاروبار بھی ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عیدالضحی پر قربانی کے جانوروں کے لیے چارے، فیڈ، بھوسہ، کھل سمیت دیگر سامان اور ادویات اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کاروبار متفرق کاروبار 170 ارب روپے رہا، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عید الاضحی پر 20 لاکھ گائے قربان کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق عیدالاضحی پر 30 لاکھ بکرے اور ایک لاکھ اونٹ ذبح کیے گئے، دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ مجموعی طور عید قربان پر 59 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ عید کی نسبت 20 فیصد کم قربانی کی گئی ہے، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کا اندازہ ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قصائیوں کو لگ بھگ 27 ارب روپے کا کاروبار ملا۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں وہ ایک اندازہ ہے اور یہ حتمی نہیں ہیں کیونکہ قربانی کے جانوروں سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات میں کاروباری دستاویزی نہیں ہے۔