پنجاب کے ضمنی انتخابات، پولیس نے اداکار شان کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا

اتوار کے روز اداکار شاہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے تو پولنگ کا وقت ختم ہو گیا تھا۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پولیس نے ایک پولنگ کے اسٹیشن کے باہر پاکستان کے معروف اداکار شان کو روک لیا اور ووٹ کاسٹ کروانے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اپرمال پر اداکار شان پولنگ اسٹیشن 6 منٹ تاخیر سے پہنچے جس پر ایس ایچ او مزنگ شیخ ندیم نے ان اندر بھیجنے سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردعمل

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 20 سالہ دوستی کے بعد شادی کرلی

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ اداکار شان پاکستان کی شان ہیں لیکن قانون سب کےلئے برابر ہے ۔ اداکار شان کچھ دیر انتظار کے بعد بغیر ووٹ کاسٹ کیے واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا وقت صبح 8 سے لیکر شام 5 بجے تک تھا۔  پانچ بجے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بھی بیان سامنے آیا تھا۔ جنہوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

متعلقہ تحاریر