کراچی میں امن کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی سی آئی کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں 70 فیصد کمپنیز کے سی ای اوز نے سیکیورٹی کو اہم ترین مسئلہ قرار دیا
شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان سے رابطہ کرکے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے رابطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
معیشت کے لیے بری خبر : ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی کردیا
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کی جانب سے وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ 70 فیصد سے زائد کمپنیز کے سی ای اوز نے سیکیورٹی کو اہم ترین مسئلہ قرار دیا ۔
پاکستان میں کام کرنے والی 200 سے زیادہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندہ ادارے او آئی سی سی آئی نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سروے میں شریک 70 فیصد سی ای اوز نے اپنے تین اہم ترین خدشات میں سے ایک خطرہ سیکیورٹی کو قرار دیا ہے۔
سربراہ او آئی سی سی آئی کے مطابق سروے میں کہا گیا کہ کراچی اور سندھ میں مجموعی طور پر سیکورٹی کی صورتحال خاصی خراب ہوئی ہے۔ حالیہ نتائج پچھلے سروے کے نتائج کے برعکس ہے جس میں گزشتہ 7 سال میں خاص طور پر کراچی میں مسلسل بہتری آئی تھی جبکہ گزشتہ سال سیکیورٹی کے خدشات 60 فیصد تھے ۔
سروے میں شامل 50 فیصد افراد نے محسوس کیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کا ان کے کاموں اور متعلقہ کاروباروں پر اثر پڑا ہے اور 56 فیصد نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا حوالہ دیا جس کا سامنا ان کے ملازمین کرتے ہیں۔
چیمبر نے وہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ذمہ دار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری حکام پر زور دیا کہ مجموعی سیکیورٹی ماحول کو مضبوط بنایا جائے۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کا مطالبہ کہا کہ کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے صنعتی شہروں میں غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اور اسٹریٹ کرائمز پر توجہ دی جائے۔