شہزاد رائے نوبیاہتا جوڑوں کو کون ساکورس لازمی کروانا چاہتے ہیں؟
میری کوشش ہوگی کہ کچھ عرصے اس بات کو یقینی بناؤں کہ تولیدی صحت کا کورس کیے بغیر کسی جوڑے کا نکاح نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہوسکے، گلوکار و سماجی رہنما کا وڈیو پیغام
گلوکار شہزاد رائے نے ملک بھر میں نکاح نامے کی نادرا میں رجسٹریشن سے قبل نوبیاہتا جوڑی کی تولیدی صحت کے کورس کی شرط پر عملدرآمدیقینی بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔
شہزاد رائے سماجی تنظیم زندگی کے روح رواں ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کے خیرسگالی سفیر برائے آبادی و خاندانی منصوبہ بندی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بائیک پر نہیں تو بیوی پر رحم کریں، شہزاد رائے کا عالم یوم آبادی پر پیغام
شاہد آفریدی نے گلوکار شہزاد رائے کو عید پر کونساتحفہ بھجوایا؟
شہزاد رائے نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر اس حوالے سےایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لازمی ہے کہ کسی کی شادی ہوتو اسے اپنی بیوی کی صحت ، وقفے ،مانع حمل اشیا کے بارے میں لازمی معلومات ہونی چاہئیں ورنہ نادرا اس کا نکاح رجسٹرڈ نہیں کرسکتا۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا شاید رجسٹرڈ کررہا ہوگا اور یہ سب ہورہا ہوگا لیکن سپریم کورٹ کے احکامات اور نیشنل ایکشن پلان یہی کہتا ہے کہ جب تک میاں بیوی تولیدی صحت کا کورس نہیں کرتے ان کا نکاح نادرا میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ کچھ عرصے میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جب تک میاں بیوی تولیدی صحت کا کورس مکمل نہ کرلیں ان کا نکاح نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہو۔ تاکہ وہ ہر چیز کا علم رکھتے ہوئے اپنی زندگی کے حوالے سے فیصلہ کریں اور بعد میں یہ نہ کہہ سکیں کہ انہیں خاندانی منصوبہ کے حوالے معلومات نہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس شرط پر عملدرآمد کرواسکیں۔