وزارت اعلیٰ کے لیے ق لیگ چوہدری پرویز کو سپورٹ کرے گی، شجاعت کا زرداری کو جواب

چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد واپسی پر جاتے ہوئے میڈیا کے سامنے آصف علی زرداری نے فتح کا نشان بھی بنایا تھا۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کو بچانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی۔ میڈیا پر چلنے والوں سے پتا لگتا ہے کہ چوہدری شجاعت نے ہاں کردی ہے جبکہ نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری مے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے عمران خان کو میکاؤلی اور وزیر اطلاعات نے ہٹلر کہہ ڈالا

رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو دھمکی دے دی

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکمران سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی سب سے بڑی اتحادی سمجھی جاتی ہے۔ آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے حمزہ شہباز کو پنجاب میں وزیراعلیٰ برقرار رکھنے پر بات کی۔

چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد واپسی پر جاتے ہوئے میڈیا کے سامنے آصف علی زرداری نے فتح کا نشان بھی بنایا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اس ملاقات کی اندرونی کہانی سے متعلق نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح الفاظ میں آصف زرداری کو انکار کردیا تھا اور کہا تھا ہمارے تمام ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ کریں گے۔

نیوز 360 کو ذرائع نے بتایا تھا کہ چوہدری شجاعت حسیں آج کسی بھی وقت اس بات کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ تحاریر