ملک کی معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کےلیے اقدامات کررہا ہے، ملکی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے،پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا
اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک روپے کی قدر مستحکم رکھنے کےلیے اقدامات کررہا ہے ۔ پاکستان کی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے۔ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز حکومت نے 100 دنوں میں معیشت کا بھرکس نکال دیا
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق روپے کی قدر کے لیے پے در پے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف اور امدادی ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں۔
مرکزی بینک کے حکام نے بتایا کہ پاکستان نے تمام مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اب مشکل حالات نہیں کا سامنا نہیں ہے ۔ پاکستان میں غیر ضروری درآمدات میں کمی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق پاکستان کے حالات سری لنکا اور گھانا سے بالکل مختلف ہیں۔ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون اور اس کے اتحادی کے 100 دن کی حکومت میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ چاروں شانے چت رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار رہی۔
موجودہ حکومت کے پہلے 100 دنوں میں ڈالر 32 روپے مہنگا ہوا اور 10 اپریل کو 189 کا ڈالر 18 جولائی کو 221 روپے تک جا پہنچا ہے۔
مسلم لیگ نون اور ان کے اتحادیوں کی حکومت 10 اپریل کو جب اقتدار میں آئی تو 8 اپریل 2022 بروز جمعہ اسٹاک مارکیٹ 44 ہزار 444 پوائنٹ پر موجود تھی جبکہ 19 جولائی 2022 کو 100 دن گزر جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر آن پہنچا ۔