پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کو رشوت کی پیشکش، حلف نامے سامنے آگئے

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کہا آصف زرداری نے ہمارے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے لیے  50 کروڑ روپے کی پیشکش کی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ،سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے  ہمارے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیف عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں بھی سندھ ہاؤس جیسا ماحول بنایا جارہا ہے جہاں ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل لوٹا کریسی عروج پر

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی  کو خریدنے کی کوشش کا ماسٹر مائنڈ آصف  زرداری ہے  جو کرپشن کی دالت سے لوگوں کو خریدتے ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی کے حلف نامے سامنے آگئے ہیں جن میں انہوں نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ انہیں نون لیگ کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقوم کی پیشکش کی جارہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی  غضنفر عباس ولد ملک شرف شیر نے اپنے حلف نامے میں کہا کہ  لیگی  ایم پی اے راحیلہ   کی   گزشتہ رات   مجھے فون کا آئی اور میری عطااللہ تارڑ سے بات کروائی گئی۔اس دوان انہوں نے مجھے 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ۔

 

رکن پنجاب اسمبلی  غضنفر عباس  نے حلف نامے میں کہا کہ عطااللہ تارڑ نے 25 کروڑ روپے کے عوض  مجھے اپنا ووٹ    بیچنے اور مزید ارکان کو ووٹ دینے کے لیے راضی کرو جس کی علیحدہ سے منہ مانگی رقم دی جائے گی ۔

شہاب الدین ولد بہرام خان نے بھی اپنے حلف نامے میں رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ  کے حوالے سے یہی بات دہرائی کہ انہیں بھی  عطا اللہ تارڑ کی جانب سے 25 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی گئی ۔

 

بھکر کے محمد عامر عنایت ولد عنایت اللہ خان نے بھی نون لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ  کی فون کال آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے بھی حمزہ شہباز کو ووٹ کے عوض 25 کروڑ روپے پیشکش کی گئی ۔

متعلقہ تحاریر