ایشیائی ترقیاتی بینک نے سری لنکا کے بعد پاکستانی معیشت کو بدترین قرار دے دیا
ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ ہے۔
ایشیائی ملکوں میں سری لنکا کے بعد پاکستان کی معیشت کی بدترین کارکردگی، مہنگائی اور شرح سود بلند، معاشی ترقی کی رفتار بڑھی تو کچھ افاقہ ہوسکتا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا جنوری سے جون 2022 تک آؤٹ لک جاری۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں سال کے لیے پہلے 6 ماہ کے معاشی اعداد و شمار پر آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیائی ملکوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ روس یوکرائن جنگ کے باعث خطے کی شرح نمو 5.2 کے بجائے 4.6 فیصد تک محدود رہے گی، یعنی معاشی ترقی کی شرح کم ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟
آئی ایم ایف رواں سال پاکستان کو 4 ارب ڈالر فراہم کرے گا، مفتاح اسماعیل
رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ایشیائی ملکوں میں سب سے خراب حال معیشت سری لنکا اور پھر پاکستان کی ہے۔ جنوری 2022 سے جون 2022 تک گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12.3 سے بڑھ 21.3 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45.3فیصد ہوگئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق شرح سود کے حوالے بھی پاکستان میں صورت حال بہتر نہیں ہے۔ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں شرح سود 5.25 فیصد بڑھی ہے جبکہ سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد بڑھا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں بھارت میں مہنگائی 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی جبکہ بنگلہ دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 6 ماہ میں چین میں مہنگائی 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ازبکستان میں 10 فیصد سے بڑھ کر 12.2 فیصدا ور قازقستان میں 8.4 فیصد سے بڑھ کر 14.5 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں جنوری تا جون تک بھارت میں شرح سود 0.9 فیصد بڑھا جبکہ میں بنگلہ دیش میں شرح سود0.7 فیصد بڑھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھی اس سال جی ڈی پی گروتھ معتدل رہے گی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے بڑھنے کی وجہ سے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئے اقدامات ہیں۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تیل و بجلی پر سبسڈی واپس لینا شامل ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی اور خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ ہے۔
رپورٹ میں یہ خوش آیند ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں قدرے بہتری آئے گی، تاہم پاکستان بیرونی اور مالیاتی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔









