فیضان شیخ اور انکی فیملی عاصم اظہر کے” حبیبی“ کے سحر میں مبتلا
عاصم اظہر کےاس گانے کو 10دن میں یوٹیوب پر 44لاکھ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہےاور یہ گانا اب بھی یوٹیوب پر دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے حبیبی نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ہر طرف تہلکہ مچارکھا ہے۔
پاکستانی شوبزنس کے ستارے بھی اس گانے کے سحر میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سجل علی کو شاہد کپور کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا
فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان
فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار فیضان شیخ ، ان کی اہلیہ اداکارہ ماہم عامر، ان کی بہن اداکارہ رابعہ کلثوم اور بہنوئی اداکار ریحان نے ناظم نے اس گانے کا ڈانس کوور بنایا ہے جسے انسٹاگرام صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ڈانس کوور میں فنکار گھرانے کی چاروں شخصیات انتہائی مہارت سے ڈانس اسٹیپ پیش کیے ہیں۔فیضان شیخ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی اس وڈیو کو صرف 7 گھنٹے میں ایک 32 لاکھ ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
عاصم اظہر کےاس گانے کوپاکستان اور بھارت ہی نہیں امریکا، آسٹریلیا،کینیڈا اور نہ جانے کہاں کہاں اس گانے کو سنا اور پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 10 دن میں اس گانے کو یوٹیوب پر 44لاکھ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہےاور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند کرچکے ہیں جبکہ یہ گانا اب بھی یوٹیوب پر رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا کے گانے کیسریا کے بعد دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
عاصم اظہر کے اس گانے کی تھیم یہ ہے کہ آپ کا اپنے پارٹنر سے جھگڑا ہوجائے اور سمجھ نہ آرہا ہوکہ اسے کس طرح منایا جائےتو یہ گانا سن کر شاید آپ اسے مسئلے کا حل تلاش کرسکتے ہیں پیار سے اسے مناسکتے ہیں۔ شاید ہی وجہ ہے کہ یہ گانا دنیا بھر میں اردو زبان سمجھنے والے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔