اداکارہ نادیہ افگن کو اپنی یادوں کا کون سا سفر پسند ہے

اداکارہ نے نوے کی دہائی کے مشہور سٹ کام شاشلک میں سرمد کھوسٹ کے ساتھ ابرار الحق کے گانوں پر پرفارم کرنے کی وڈیوز شیئر کردیں۔

نوے کی دہائی کی کیا ہی بات ہے، اس دور کے ڈرامےاور گانے  ہوں یا سیاست اور سیاستدان ہرکوئی اپنی مثال آپ تھا۔

اداکارہ نادیہ افگن کو بھی نوے کی دہائی میں بننے والے اپنے ایک ڈرامے   کی یاد آگئی اور انہوں نے اس ڈرامے کی حسین یادیں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کو شاہد کپور کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ رواں سال ریلیز ہونے کا امکان

نوے کی دہائی میں لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھنے والے افراد نے نادیہ افگن کو ضرور دیکھا ہوگا جو اس دورمیں کئی ڈراموں اور گانوں میں جلوہ گر ہوئی تھی، جواد احمد کے گانے” او کیندی اے سیاں میں تیری آں “میں قہقہے لگاکر ہنسنے والی نادیہ افگن کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اور جب ناظرین نادیہ افگن کے سنہری دور کو نہیں بھولے تو بھلا نادیہ افگن اپنا وہ دور کیسے بھول سکتی ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری  میں اپنے یادگار سٹ کام شاشلک کی وڈیوز شیئرکیں جن میں انہیں ابرار الحق کے گانوں پر سرمد کھوسٹ کے ساتھ پرفارم کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ادکارہ نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اپنی یادوں کے جھروکے کا یہ سفر پسند ہے۔

متعلقہ تحاریر