وسیم اکرم نے بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کردی

ون ڈے کرکٹ ایک طرح سے مررہی ہےجبک ٹی ٹوئنٹی یا ٹیسٹ کرکٹ ہی جدید کرکٹ کا حصہ ہے،وسیم اکرم کا برطانوی میڈیا کو انٹرو

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کرکٹ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ کرکٹ کے ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) فارمیٹ کو کیلنڈر سے ہٹا دیا جائے کیونکہ اب محسوس ہوتاہے کہ اسے گھسیٹاجارہا ہے۔

وسیم اکرم نے دی ٹیلی گراف کے واگنی اینڈ ٹفرز کرکٹ کلب پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے سٹوکس کے ون ڈے سے ریٹائر ہونے کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ یہ فارمیٹ فی الحال ایک کمنٹیٹر کے طور پر بھی ڈراگ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی آسان ہیں اور کسی کھلاڑی کے لیے 50 اوور کے میچ کھیلنا کافی تھکا دینے والا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی نیزے باز ارشد ندیم کل عالمی ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا فائنل کھیلیں گے

کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کیلیےبھی سرگرم لیکن خریدار موجود نہیں

وسیم اکرم کی یہ رائے بین
اسٹوکس کی او ڈی آئی فارمیٹ سے حالیہ ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آئی ہے ، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کھلاڑی ون ڈے کھیلنے میں اپنی دلچسپی کھو رہے ہیں۔

اسٹوکس نے رائے دی کہ انگلینڈ کا "غیر پائیدار” کیلنڈر اسے کھیل کے تینوں فارمیٹس کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پچھلے ہفتےانہوں نے اپنے شیڈول کو منظم کرنے کی کوشش میں آئندہ جنوبی افریقا کے T20 اور ون ڈے سے  دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ کرنا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں کافی افسوسناک ہے لیکن میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ یہاں تک کہ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع ہونے کے بعد بطور کمنٹیٹر میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے کرکٹ اب صرف ایک زبردستی کھینچے جانے والی چیز ہے اور  میں ایک کھلاڑی کے طور پر ایسا تصور کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک طرح سے آسان ہے،4 گھنٹے میں کھیل ختم ہوجاتا ہے،دنیا بھر کی لیگزمیں  بہت زیادہ پیسہ ہے – مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ہو یا ٹیسٹ کرکٹ یہ جدید کرکٹ کا حصہ ہے۔جبکہ ون ڈے کرکٹ ایک طرح سے مر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر