کامن ویلتھ گیمز میں 24 سال بعد کرکٹ کی ویمن ٹورنامنٹ کے ساتھ واپسی
کامن ویلتھ گیمز میں پہلی مرتبہ کرکٹ کی خواتین کے پہلے ٹورنامنٹ کے ساتھ واپسی ہورہی ہے جس میں پاکستان سمیت 8 ویمن ٹیمز حصہ لیں گی

کامن ویلتھ گیمز میں 24 سال بعد پہلی مرتبہ کرکٹ مقابلوں کی واپسی ہورہی ہے۔ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پہلی بار ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں چوبیس سال بعد پہلی مرتبہ کرکٹ کی خواتین کے پہلے ٹورنامنٹ کے ساتھ واپسی ہورہی ہے جس میں پاکستان سمیت 8 ویمن ٹیمز حصہ لیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
وسیم اکرم نے بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کردی
دولت مشترکہ کے کھیلوں کے مقابلے میں شامل کیے جانے والے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، بارباڈوس اور بھارت جبکہ گروپ بی انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا شامل ہیں۔ چار گروپ میں تقسیم کی گئی ٹیمز میں سے ہر ایک میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔
اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمز مخالف گروپ میں دوسرے نمبر پر آنے والے سے مقابلہ کریں گی اس طرح سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔
واضح رہے ان مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا تاہم اگر کسی ٹیم کی ٹی 20 رینٹنگ بہتر ہو تو وہ خود بخود کوالیفائر کر لیتی ہے ۔
میزبان ملک کی حیثیت سے انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے خود بخود کوالیفائی کر لیا جبکہ آئی سی سی ویمن ٹی 20 کی پانچ بہترین ٹیموں نے بھی رینٹنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ۔









