پیپر میگزین کیلیے عریاں فوٹو شوٹ پر رنویر سنگھ کو ٹرولنگ کاسامنا

رنویر سنگھ نے یہ فوٹو شوٹ 70 کی دہائی کے پاپ آئیکن برٹ رینالڈز کو خراج تحسین   پیش کرنے کیلیے کروایا ہے جنہوں نے  1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کے سرورق  کیلیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا تھا

لباس کے بدترین چناؤ کی وجہ اکثر ناقدین  کی زد میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے  اس بار اپنی بے لباسی کے ذریعے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اور ٹرولنگ کاسامنا کررہے ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں پیپر میگزین کے سرورق کیلیے ایک برہنہ فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پرانہیں ٹوئٹر پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کے بےباک ترین فوٹو شوٹ نے انڈسٹری کو بھی حیران کردیا

سجل علی اور احد رضا میر نے اب کیا کردیا؟

پیپر میگزین کی فوٹو شوٹ سے وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکار عریاں حالت میں  قالین پر بیٹھے ہیں اور کیمرے کے سامنے بے نیازی سے پوز دے رہے ہیں ۔ یہ فوٹو شوٹ 70 کی دہائی کے پاپ آئیکن برٹ رینالڈز کو خراج تحسین   پیش کرنے کیلیے کی گئی ہے جنہوں نے  1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کےسرورق  کیلیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

رنویر سنگھ کے مداح اس پراعتماد بےباکی پر انہیں سراہا رہے ہیں تو دوسری جانب  ٹرولز میمز کے ذریعے انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ایک صارف نے  رنویر سنگھ کی تصویر کو شہرہ آفاق مصورمائیکل اینجلو کے فن پارے”آدم کی تخلیق“ کے ساتھ چسپاں کرکے اسے”رنویر سنگھ کی تخلیق  “ کا نام دیدیا۔

ایک اور صارف نے رنویر کی برہنہ کارپٹ پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھامیں اپنی ساری تنخواہ سوئیگی اور زماٹو پر لٹانے کے بعد۔

ایک اور صارف نے رنویر کی قالین برہنہ حالت میں قالین پر لیٹنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رات کو کمرے کی لائج جلانے کےبعد نظر آنے والالال بیگ۔

ایک صارف نے رنویر کی برہنہ حالت میں مکڑی کے جال پر لیٹنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت خواہ ہوں، میں یہاں رنویر کو ٹرول کرنے نہیں آئی لیکن یہ تصویر واقعی مجھے بہت مزاحیہ لگی ہے۔

پیپر میگزین سے اپنے انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنویر نے کہا،”میرے لیے جسمانی طور پر ننگا ہونا بہت آسان ہے، لیکن میری کچھ پرفارمنسز میں میں بہت برہنہ رہا ہوں۔ آپ میری  روح  دیکھ سکتے ہیں، وہ کتنی عریاں ہے؟ یہ دراصل برہنہ  ہونا ہے۔ میں ہزار لوگوں کے سامنے ننگا ہو سکتا ہوں، میں اس کی کوئی پروا نہیں “۔

رنویر کرن جوہر کی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ روہت شیٹی کی سرکس میں پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈس اور ورون شرما کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر