ایمن اور منال نے ساحل پر والدہ کی سالگرہ منائی

دونوں بہنوں نے والدہ کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی طور پر مینگو فلیور کیک بنوایا جو ان کی والدہ سمندر کے کنارے کاٹا

اداکارہ ایمن اور منال خان زندگی کے کسی بھی ایونٹ سے سوشل میڈیا صارفین کو ضرور آگاہ رکھتے ہیں۔

اداکار بہنوں نے گزشتہ روز اپنی والدہ عظمیٰ خان کی سالگرہ  ساحل سمندر پرمنائی اور اس کی تصاویر اپنے اپنے انسٹاگرام پیجز پرشیئر کیں اور والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

فیضان شیخ اور انکی فیملی عاصم اظہر کے” حبیبی“ کے سحر میں مبتلا

اداکارہ نادیہ افگن کو اپنی یادوں کا کون سا سفر پسند ہے

دونوں بہنوں نے والدہ کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی طور پر مینگو فلیور کیک بنوایا جو ان کی والدہ سمندر کے کنارے کاٹا،دونوں بہنون نے مزید کیک کی تصاویر بھی انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن اور منال خان جڑواں بہنیں ہیں جبکہ ان کے 3 میں سے 2 بھائی بھی جڑواں ہیں۔ایمن اور منال کے والد سمبر 2020 میں کرونا وبا کا شکار ہوکر انتقال کر گئے تھے،دونوں بہنیں اب والدہ کو خوب خیال رکھتی ہیں اور اکثر مواقع پر والدہ کے ساتھ سیر و تفریح اور شاپنگ کرتی نظر آتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر