عدنان صدیقی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کو بیہودہ تھیٹر قراردیدیا

نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر جمہوری طریقے اور  طاقت کے غلط استعمال سے ہوا،حکومت نے الیکشن پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے،سینئر اداکار

اداکار عدنان صدیقی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے طریقہ کار پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

سینئر اداکار نے ضمنی الیکشن اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کو بیہودہ تھیٹر قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے اور بلال مقصود پنجاب اسمبلی میں آئین سے کیے گئے کھلواڑ پر افسردہ

فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے ملکی سیاستدانوں کو غلیظ قرار دے دیا

عدنان صدیقی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات بیہودہ تھیٹر کے سوا کچھ نہیں تھے۔ نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر جمہوری طریقے اور  طاقت کے غلط استعمال سے ہوا۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت نے الیکشن پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یاد رہے عدنان صدیقی کو جمہوریت پسند تصور کیا جاتا ہے، وہ کبھی کسی مخصوص جماعت کے حامی نہیں رہے، ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے آئے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے برطانیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے اور بلال مقصود بھی پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کیے گئے کھلواڑ پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر