نینسی پلوسی کاممکنہ دورہ تائیوان، چائنہ کی امریکا کو سخت دھمکی

چینی وزارت خارجہ نے کہا امریکا اپنی روش سے باز نہ آیا تو بیجنگ اپنی خود مختاری اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات کرے گا

چائنہ کی حکومت نے امریکا کو دھمکی دے ڈالی۔ چائینزحکام کا کہنا ہے کہ اگرامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو  واشنگٹن کو سخت جواب دیا جائے گا ۔

چینی حکومت نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے حوالے سے امریکا کو دیے گئے انتباہ کی تصدیق کردی۔ چین نے امریکا کو دی گئی تنبیہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی  کے اگلے ماہ اگست میں متوقع دورہ تائیوان  سے باز رہنے کا کہنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی صحافی گِل تماری کے مکہ المکرمہ میں داخلے پر ہنگامہ مچ گیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے مختلف مواقع پر امریکہ کو خبردارکردیا ہے کہ چین ایسے دورے کی سخت مخالفت کرے گا اور اس طرح کے کسی دورے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا گیا ہے کہ اگر واشنگٹن  اپنی روش سے باز نہ آیا تو  بیجنگ  اپنی خود مختاری اور علاقائی استحکام   پر زور اقدامات کرے گاجس  تمام تر ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔

واضح رہے کہ چائنہ،تائیوان کواپنا حصہ قرار دیتا ہے۔ تائیوان اور چین 1940میں  تقسیم ہو گئے تھےتاہم چین، تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہےجبکہ تائیوان خود کو ایک آزاد و خود مختار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔

دنیا کے بیش تر ممالک چین کا مؤقف تسلیم کرتے ہیںجبکہ امریکا سمیت 15 ممالک تائیوان کی آزاد حیثیت کے بھی حامی ہیں اور یہی معاملہ چین اور امریکا کے درمیان تنازعے کا سبب بھی ہے۔

متعلقہ تحاریر