وزارت اقتصادی امور نے مالی سال 2021-22 کے دوران قرض کی تفصیلات جاری کردیں
فنانس ڈویژن کی جانب ہونے والی قرض تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ قرض سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر حاصل ہوا۔
گزشتہ مالی سال جولائی سے جون تک 16 ارب 94 کروڑ ڈالر کا مجموعی غیر ملکی قرضہ لیا گیا، سعودی عرب نے انفرادی طور پر سب سے زیادہ پاکستان کی مدد کی۔
وزارت اقتصادی امور نے گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون سعودی عرب نے کیا اور سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں وصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
شدید گرمی اور زرعی پانی کی کمی آم کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کا باعث قرار
وزارت اقتصادی امور کے مطابق سعودیہ عرب کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران 40 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق گزشتہ مالی سال 2021-22 کے دوران 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا۔ جولائی سے جون باہمی معاہدوں کے تحت 70 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ جولائی سے جون کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 82 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا گیا۔ مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 19 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی سے جون کے دوران امریکہ سے پاکستان کو 6 کروڑ 98 لاکھ ڈالر قرض وصول ہوا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا۔
اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے پاکستان کو 1 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل ہوا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق چین نے بھی غیر ملکی سرمایہ کاری اور پراجیکٹ فنانسنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔









