کیا محمد حسنین کا بولنگ ایکشن اب بھی مشکوک ہے؟
حسنین نے انگلش کاؤنٹی میں ووسٹر شائر سے ڈیبیو کے موقع پر شاندار یارکر سے حریف بلے باز بولڈ کردیا، کئی ٹوئٹر صارفین نے ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین بولنگ ایکشن کی درستی کے بعد ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آگئے۔
فاسٹ بولر نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ووسٹر شائر کیخلاف ڈیبیو کے موقع پر شاندارآؤٹ سوئنگ یارکر کے ذریعے حریف بلے باز کو چاروں شانے چت کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
گلیڈی ایٹرز کو دھچکہ،حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار
محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردعمل
ای ایس پی این نے محمد حسنین کی اس گیند کو اَن پلے ایبل قرار دیدیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے محمد حسنین کیلیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ان کے نئے بولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا ہے۔
Unplayable from Mohammad Hasnain on his Worcestershire debut 🔥
(via @CountyChamp) pic.twitter.com/5jRc6i2p1h
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 25, 2022
ای ایس پی این کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے متعدد صارفین نے حسنین کے بولنگ ایکشن کو پہلے سے زیادہ مشکوک قرار دیدیا۔
the corrected action seems more threatening.
— Ammar Haider (@AmmarHaiderAk) July 25, 2022
ایک صارف نے کہا کہ بولنگ ایکشن پہلے جیسا ہی ہے، مجھے ڈر ہےکہ دوبارہ رپورٹ نہ ہوجائے۔ ایک اور صارف نے بولنگ ایکشن کو حسنین کیلیے پہلے زیادہ خطرنان قراردیدیا۔
ایک اور صارف نے کہا کہ وڈیو دیکھ کر بولنگ ایکشن اب بھی مشکوک لگ رہا ہے اسے بی بی ایل نہیں بھیجنا چاہیے۔









