ثمینہ بیگ ‘کے ٹو’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

ثمینہ بیگ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہے کہ انہوں نے کے ٹو کے اوپر کھڑے ہونے کا اعزاز حاصل کیا.

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ جن کا تعلق گلگت بلتستان کے گاؤں شمشال سے ہے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا ہے. 

ثمینہ بیگ بشمول انکی سات افراد پر مشتمل ٹیم نے جمعہ کے روز صبح 7:42 پر K2 کی وحشی چوٹی کو کامیابی سے سر کر لیا ہے. ان  کے اس کارنامے کے کچھ دیر بعد نائلہ کیانی نے یہ چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی مانی جاتی ہے جس کی اونچائی سطح سمندر سے 8611 میٹر ہے.

یہ بھی پڑھیے

نانگاپربت پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہروز کاشف کا سراغ مل گیا

شعیب اختر کی بایو پک "راولپنڈی ایکسپریس” اگلے سال سینماؤں کی زینت بنے گی

ثمینہ بیگ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہے کہ انہوں نے کے ٹو کے اوپر کھڑے ہونے کا اعزاز حاصل کیا.

یاد رہے ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کے پہلی کوہ پیما خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر