میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی بحال کردی گئی
شہبازحکومت کی جانب سے معطل کی گئی عمران خان دورکی میرا گھر اسکیم کے تحت قرض کی فراہمی شروع کردی گئی

وزارت خزانہ نے سابق وزیراعظم عمران کے دور کی میرا پاکستان میرا گھر اسکیم بحال کردی ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق پہلے سے منظور شدہ درخواستوں پر قرض کی رقوم کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔
شہبازشریف حکومت نے سابق وزیراعظم عمران کے دورکی اسکیم میرا پاکستان میرا گھر اسکیم بحال کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے اسکیم کے تحت قرضہ جات کی ادائیگی کو جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پر عملدرآمد روک دیا
سوشل میڈیا ایپ پر وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ میرا پاکستان میرا گھراسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال ہوگئی ہے تاہم جو درخواستیں پہلے سے منظور شدہ ہیں انہیں رقوم کی فراہمی بحال یقینی بنائی جارہی ہے ۔
Finance Division has allowed resumption of disbursements to already approved cases under Mera Pakistan Mera Ghar Scheme@FinMinistryPak https://t.co/inruRu4UU6
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 26, 2022
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کمرشل بینکوں کو اسکیم کے تحت دیئے جانے والے قرضہ جات پر شرح سود کم کرنے کا کہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شہبازشریف حکومت نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم پرعملدرآمد روکتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیم کیلئے قرض کی فراہمی معطل کردی تھی ۔
حکومتی عہدیداروں کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر اسکیم روکنے کا مقصد بدلے ہوئے حالات میں اسکیم کے مقاصد کو بہتر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اس اسکیم کی مدد کے لیے اسٹیٹ بینک پاکستان نے جولائی 2020 سے تعمیراتی شعبے میں کئی اقدامات کیے تھے۔
مرکزی بینک کے بیان کے مطابق مارچ 2021 میں حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور تجاویز کی روشنی میں میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی خصوصیات کو مزید وسعت دی۔