پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا ایک اور ووٹ کم ہوگیا

ای سی پی نے حلقہ پی پی 241 سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کو ان کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب پرونشنل (پی پی) 241 سے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کردیا ، ن لیگ اتحاد کے اراکین کی تعداد 178 رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق‏ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے صوبائی حلقہ پی پی 241 سے منتخب ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری شجاعت کی حمزہ شہباز کی حمایت زرداری کا کرشمہ نہیں اداروں کا کمال ہے

وزارت اعلیٰ کے لیے ق لیگ چوہدری پرویز کو سپورٹ کرے گی، شجاعت کا زرداری کو جواب

ڈی نوٹی فیکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی سے ایک نشست خالی ہوگئی، الیکشن کمیشن کے مطابق لیگی رہنما کاشف محمود کو نااہلی کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

Election Commission of Pakistan

کاشف محمود کے خلاف فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا جس پر لیگی رہنما کاشف محمود کی جانب سے سپریم کورٹ سے سٹے لے رکھا تھا جبکہ اب کاشف محمود کی عدالت عظمیٰ میں اپیل خارج ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے فیصلے کو بحال کردیا ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 241 بہاولنگر سے منتخب لیگی ایم پی اے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے

کاشف محمود کی نااہلی کے بعد ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کی پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 178 رہ گئی ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کی تعداد 178 ہے اور ق لیگ اتحادی کے دس ووٹ ملا کر 188 تعداد بنتی ہے۔

متعلقہ تحاریر