سپریم کورٹ کے فیصلے پر کس فنکار نے کیا کہا؟

عدنان صدیقی کا جمہوریت کو سلام، خلیل الرحمان قمر نے عدالتی فیصلے کو تکبر کی موت ،ہارون شاہد نے فیصلے کو ابتدائی کامیابی قرار دیدیا، ،احسن اکرام،ہارون شاہد، مریم نفیس، منیب بٹ ، عفت عمر اور دیگر کا بھی ردعمل

سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ  کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیکر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کےحکم پر کئی فنکار خوش نظر آئے ۔

شوبز شخصیات نے عدالتی فیصلے کو جمہوریت اور پاکستان کی جیت قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان صدیقی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کو بیہودہ تھیٹر قراردیدیا

اداکار بھی بارش کے پانی میں ڈوبے کراچی کا نوحہ پڑھنے پر مجبور

سینئراداکار عدنان صدیقی نے  اپنے ٹوئٹ میں عدالتی فیصلے پر جمہوریت کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ   لوگوں کا ایمان بحال ہوا ہے۔ امید ہے کہ منتخب قائدین اس کو برقرار رکھیں گے۔

سینئرڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے قوم کو  مبارکباد دیتے ہوئےعدالتی فیصلے کو تکبر کی موت قرار دیدیا۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی سپیکر شپ کے مزار تک کی کہانی ہے۔

گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے عدالتی فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ طویل جدوجہد کے آغاز پر  یہ چھوٹی سی کامیابی ہے،اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے کپتان کے پیچھے کھڑے رہیں۔

اداکارہ مریم نفیس کو اس موقع پر حقیقی آزادی مارچ کی یاد آگئی اور انہوں نے اس مارچ کی یادداشتوں پر مشتمل ایک وڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کردی جس میں انہیں، ان کے شوہر اور اداکار عثمان خالد بٹ کو آنسو گیس کا مقابلہ کرتے بھی دیکھاجاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر کو پولیس پر پتھر پھینکتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ ادکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم کھڑے تھے، آزادی کی لڑائی اور جیت کا سفر جاری ہے۔

تحریک انصاف اور عمران خان کے بڑے حامیوں میں شمار ہونے والے اداکار شان شاہد نے عدالتی فیصلے پر پاکستانی پرچم ٹوئٹ کرتے ہوئے اس سے محبت کا اظہار کیا۔

اداکار شان بیگ نےعدالتی فیصلے پر  آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  لکھا کہ  تو پھر ہوا یوں کہ سپریم کورٹ سب پہ بھاری،آگے پیچھے ہوگئی سب کی یاری۔

اداکار احسن محسن اکرام نےبھی اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک زرداری سب سے

بڑی بیماری،عمران خان کو مبارک ہو۔

اداکار منیب بٹ نے تو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین شکن قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرڈالا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پوری پی ڈی ایم پر بھاری قرار دیدیا۔

مزاح نگار و اداکار ارسلان نصیر کو اس موقع پر بھی مزاح ہی سوجھا،انہوں نے حمزہ نواز کی چٹکی بھرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  حمزہ

شہباز بھائی اگر وہ شیروانی فارغ ہو تو مجھے بھجوادیں،ولیمے کی تقریب میں کام آجائے گی،انہوں عدالتی فیصلے پر پورے ملک کو مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی بڑی ناقد اداکارہ عفت عمر نےعدالتی فیصلے پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پروجیکٹ عمران پر جتنی محنت او ر پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ لاڈلہ اب بھی لاڈلہ ہے۔

متعلقہ تحاریر