امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشین 1996 میں کیسی تھیں؟
اداکارہ نے 26سال پرانی تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے.
امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشین کا ایک زمانہ دیوانہ ہے مگر اپنی غضب ناک اداؤں سے مداحوں کو ڈھیر کرنےوالی ریئلٹی اسٹار جوانی میں نہایت معصوم تھیں۔
اداکارہ نے 26سال پرانی تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کم کردیشین کس دور میں جانی ڈیپ کو پسند کرتی تھیں؟
کم کردیشین نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنی اوائل عمری کی ایک تصویرشیئرکی جس میں کسی ایئرپورٹ کی انتظارگاہ میں آئس کریم کے مزے لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
امریکی ریئلٹی اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر 1996 کے موسم گرما کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اداکارہ کا ماضی کا ایک انٹرویو سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جوانی میں جانی ڈیپ اور ان کی ہمشیرہ کورٹنی کردیشین لیونارڈو ڈی کیپرویو کو پسند کرتی تھیں۔
یاد رہے کہ کم نے 2014 میں ریپر کینے ویسٹ سے شادی کی جس سے ان کے 4 بچے ہیں۔ کم نے گزشتہ سال فروری میں ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ ان کی طلاق کو 2 مارچ کو حتمی شکل دی گئی تھی اور کم کو قانونی طور پر سنگل قرار دیا گیا تھا۔ کم جلد ہی The Kardashians میں نظر آئیں گے جس کا پریمیئر 22 ستمبر 2022 کو منعقد ہوگا۔